مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمُعْتَدَّةِ تَنْتَقِلُ أَوْ تَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهَا . باب: عدت گزارنے والی عورت کا اپنے گھر سے منتقل ہو جانا ، یا باہر نکلنا
حدیث نمبر: 7818
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ : سَأَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ نِسَاءً مِنْ هَمْدَانَ نَعَى إِلَيْهِنَّ أَزْوَاجَهُنَّ ، فَقُلْنَ : إِنَّا نَسْتَوْحِشُ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : يَجْتَمِعْنَ بِالنَّهَارِ ثُمَّ تَرْجِعُ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ إِلَى بَيْتِهَا بِاللَّيْلِ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
علقمہ بیان کرتے ہیں : ہمدان کی کچھ خواتین نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : جنہیں ان کے شوہروں کے انتقال کی اطلاع مل گئی تھی ، ان خواتین نے کہا: ہمیں تنہائی میں وحشت محسوس ہوتی ہے ، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ دن کے وقت اکٹھی ہو سکتی ہیں پھر رات کے وقت ان میں سے ہر ایک اپنے گھر واپس چلی جائے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔