عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : قَلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ ) لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا أَوِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا ؟ قَالَ : " لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا " . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَاحِ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ . ¤سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور حاملہ عورتوں کی عدت ختم ہونے کی مدت یہ ہے کہ وہ اپنے حمل کو جنم دیدیں “ ۔ ( میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا : ) یہ حکم تین طلاق یافتہ عورت کے لئے ہے ؟ یا بیوہ کے لئے ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ تین طلاق یافتہ عورت کے لئے بھی ہے ، اور بیوہ کے لئے بھی ہے ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے ، جسے ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔