مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ تَخْيِيرِ الْأَمَةِ إِذَا عُتِقَتْ وَهِيَ تَحْتَ الْعَبْدِ . باب: کنیز جب آزاد ہو جائے ، اور وہ کسی غلام کی بیوی ہو تو اسے ( شوہر سے علیحدگی ) کا اختیار دینا
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ : أُخْبِرْتُ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنْ عُتِقَتْ عِنْدَ عَبْدٍ فَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَهَا الْخِيَارَ ، وَلَمْ تَخْتَرْ حَتَّى عُتِقَ زَوْجُهَا أَوْ حَتَّى يَمُوتَ أَوْ تَمُوتَ تَوَارَثَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ - وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ ، وَهُوَ الْكَرِيمُ الْوَهَّابُ ، وَهُوَ مُعْتِقُ الرِّقَابِ وَفَاتِحُ الْأَبْوَابِ . ¤ابن جریج بیان کرتے ہیں : مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اگر کنیز کسی غلام کی بیوی ہو اور اسے آزاد کر دیا جائے ، اور کنیز کو یہ علم نہ ہو کہ اس کو علیحدگی کا اختیار کا ہے ، اور پھر وہ ( علیحدگی کو ) اختیار نہ کرے یہاں تک کہ اس کے شوہر کو آزاد کر دیا جائے یا اس کا شوہر انتقال کر جائے یا وہ کنیز انتقال کر جائے ( تو ان تمام صورتوں میں ) وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث بنیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کی سند منقطع ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں باقی اللہ تعالیٰ درست بات کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے وہ کرم کرنے والا ہے بہت عطا کرنے والا ہے گردنوں کو آزاد کروانے والا ہے دروازوں کو کھولنے والا ہے ۔