حدیث نمبر: 7780
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَجَاءَهُ رَجُلٌ وَامْرَأَتُهُ ، فَقَالَ : امْرَأَتِي طَلَّقْتُهَا ، ثُمَّ رَاجَعْتُهَا فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ : أَمَّا إِنْ لَمْ يَحْمِلْنِي الَّذِي كَانَ مِنْكَ أَنْ أُحَدِّثَ الْأَمْرَ عَلَى وَجْهِهِ فَقَالَ عُمَرُ : حَدِّثِي ، فَقَالَتْ : طَلَّقَنِي ، ثُمَّ تَرَكَنِي حَتَّى إِذَا كَانَ فِي آخِرِ ثَلَاثِ حِيَضٍ ، وَانْقَطَعَ عَنِّي الدَّمُ وَضَعْتُ غُسْلِي وَرَدَدْتُ بَابِي فَنَزَعْتُ ثِيَابِي فَقَرَعَ الْبَابَ ، وَقَالَ : قَدْ رَاجَعْتُكِ قَدْ رَاجَعْتُكِ فَتَرَكْتُ غُسْلِي وَلَبِسْتُ ثِيَابِي فَقَالَ عُمَرُ : مَا تَقُولُ فِيهَا يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ ؟ فَقُلْتُ : أَرَاهُ أَحَقَّ بِهَا مَا دُونَ أَنْ تَحِلَّ لَهَا الصَّلَاةُ ، فَقَالَ عُمَرُ : نِعْمَ مَا رَأَيْتَ ، وَأَنَا أَرَى ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے ایک شخص اور اس کی بیوی ان کے پاس آئے اس شخص نے کہا: میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی پھر میں نے اس سے رجوع کر لیا ہے اس عورت نے کہا: اگر آپ مجھے اجازت دیں ، تو میں آپ کو اصل صورت حال کے بارے میں بتاتی ہوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم بیان کرو اس عورت نے کہا: اس شخص نے مجھے طلاق دیدی پھر اس نے مجھے ایسے ہی چھوڑ دیا یہاں تک کہ تین حیضوں کا آخری حصہ آ گیا اور میرا ( تیسرے حیض کا ) خون آنا بند ہو گیا میں نے غسل کا پانی رکھ دیا دروازہ بند کر دیا اور اپنے کپڑے اتار لیے ، تو اس نے دروازہ کھٹکھٹایا اور یہ کہا: میں نے تم سے رجوع کر لیا ہے میں نے تم سے رجوع کر لیا ہے ، تو میں نے غسل کو ترک کر دیا اور میں نے کپڑے پہن لئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے ابن ام عبد ! تم اس کے بارے میں کیا کہتے ہو میں نے کہا: میرا خیال ہے کہ یہ مرد اس عورت کا زیادہ حق رکھتا ہے ۔ اس سے پہلے کے عورت کے لئے نماز پڑھنا حلال ہو ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تمہاری رائے اچھی ہے میں بھی یہی سمجھتا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطلاق / حدیث: 7780
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9617)»