مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ طَلَاقِ السُّنَّةِ وَكَيْفَ الطَّلَاقُ . باب: طلاق کا سنت طریقہ اور طلاق کیسے دی جائے ؟
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ، فَقَالَ : طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ، قَالَ : فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ ذَلِكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَلْيُرَاجِعْهَا ، فَإِنَّهَا امْرَأَتُهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤ابوزبیر بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا : جو اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دیدیتا ہے ، جب اس کی بیوی حیض کی حالت میں ہوتی ہے ، تو انہوں نے بتایا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دیدی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اسے چاہیے کہ وہ اس عورت سے رجوع کر لے کیونکہ وہ عورت ابھی اس کی بیوی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔