مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابُ حِفْظُ الْعِلْمِ . باب: علم کو یاد رکھنا
حدیث نمبر: 776
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِابْنِ عَبَّاسٍ : " يَا غُلَامُ ، يَا غُلَيِّمُ - أَوْ يَا غُلَيْمُ ، يَا غُلَامُ - احْفَظْ عَنِّي كَلِمَاتٍ " . قَالَ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي الْمُعْجَمِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَقَوْلُهُ : " فِي الْمُعْجَمِ " يَعْنِي مُعْجَمَ أَبِي يَعْلَى ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا : اے لڑکے ! اے چھوٹے لڑکے ! ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) اے چھوٹے لڑکے ! اے لڑکے ! میری کچھ باتیں یاد رکھنا ! ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو معجم میں ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اُن کا یہ کہنا : جو ” معجم “ میں ہے ، اس سے مراد ” معجم ابویعلیٰ “ ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔