مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابٌ [ الرَّجْعَةِ ] . باب: رجوع کرنے کا بیان
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : حَفِظْتُ لَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتًّا : " لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ نِكَاحٍ ، وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ ، وَلَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ ، وَلَا وِصَالَ فِي الصِّيَامِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْعِتْقِ وَالنُّذُورِ . ¤سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے تمہارے لئے اللہ کے رسول سے چھ باتیں یاد رکھیں ہیں : ” طلاق دینا صرف نکاح کے بعد ہوتا ہے غلام آزاد کرنا صرف ملکیت کے بعد ہوتا ہے معصیت کے بارے میں نذر کو پورا کرنا لازم نہیں ہوتا بالغ ہونے کے بعد یتیمی ثابت نہیں ہوتی رات تک خاموش رہنے ( یعنی چپ کے روزے ) کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، اور روزے رکھتے ہوئے صوم وصال نہیں رکھا جائے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے بالغ ہونے کے بعد یتیمی ثابت نہیں ہوتی اور رات تک خاموش رہنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس سے پہلے غلام آزاد کرنے اور نذر سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں ۔