حدیث نمبر: 7755
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا طَلَاقَ لِمَنْ يَمْلِكُ ، وَلَا عَتَاقَ لِمَنْ لَا يَمْلِكُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنْ طَاوُوسًا لَمْ يَلْقَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس شخص کی ( دی ہوئی ) طلاق نہیں ہوتی ، جو مالک نہ ہو ( یعنی جو طلاق دینے کا حق نہ رکھتا ہو ) ، اور اس شخص کا غلام آزاد کرنا ثابت نہیں ہوتا ، جو ( غلام کا ) مالک نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ طاؤس نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطلاق / حدیث: 7755
درجۂ حدیث محدثین: إسناده منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (89) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (166/20)»