مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابٌ [ الرَّجْعَةِ ] . باب: رجوع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 7749
عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ [ طَلْقَةً ] ، ثُمَّ ارْتَجَعَهَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عاصم بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دیدی تھی پھر آپ نے ان سے رجوع کر لیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔