مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطلاق— طلاق کے بارے میں روایات
بَابُ لَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا . باب: عورت اپنی بہن ( یعنی سوکن ) کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے
حدیث نمبر: 7748
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا ، فَإِنَّمَا رِزْقُهَا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ أَبِي يَحْيَى الرَّازِيِّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عورت اپنی بہن ( یعنی سوکن ) کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے برتن میں آنے والی چیز کو خود حاصل کر لے کیونکہ ) اس کا رزق اللہ کے ذمہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابویحیی رازی سے نقل کی ہے ۔ اور میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجالہ ثقہ ہیں ۔