مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ الْغَيْرَةِ . باب: غیرت ( مزاج کی تیزی ) کا بیان
حدیث نمبر: 7725
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْغَيْرَةُ مِنَ الْإِيمَانِ وَالْمِذَاءُ مِنَ النِّفَاقِ " قَالَ : قُلْتُ : مَا الْمِذَاءُ ؟ قَالَ : " الَّذِي لَا يَغَارُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَبُو مَرْجُومٍ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ ، وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” غیرت ایمان کا حصہ ہے ، اور مذاء نفاق کا حصہ ہے “ ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : مذاء سے مراد کیا ہے ۔ انہوں نے جواب دیا : وہ شخص جو غیرت نہیں کرتا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومرجوم ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔