مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْخَلْوَةِ بِغَيْرِ مَحْرَمٍ . باب: محرم کے بغیر خلوت کی ممانعت
حدیث نمبر: 7715
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَزَلْتَ عَلَى فُلَانَةَ وَأَغْلَقْتَ عَلَيْكَ بَابَهَا ؟ " قَالَ : نَعَمْ ، فَكَرِهَ ذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ رَجُلًا : " أَيْنَ نَزَلْتَ ؟ " . ¤ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص سفر سے آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم فلاں خاتون کے ہاں ٹھہرے تھے اور تم نے دروازہ بند کر دیا تھا اس نے جواب دیا : جی ہاں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو ناپسند کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ تاہم اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا : تم نے کہاں پڑاؤ کیا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔