مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ . باب: عورت پر شوہر کے حق کا بیان
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ : خَطَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّسَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالطَّاعَةِ لِأَزْوَاجِهِنَّ ، وَأَنْ يَتَصَدَّقْنَ وَقَالَ : " وَإِنَّ مِنْكُنَّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ - وَجَمَعَ أَصَابِعَهُ - وَجُلُّكُنَّ حَطَبُ جَهَنَّمَ - وَفَرَّقَ أَصَابِعَهُ - " فَقَالَتِ امْرَأَةٌ : وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " لِأَنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ وَتُسَوِّفْنَ الْخَيْرَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ رَفِيعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو خطبہ دیتے ہوئے انہیں وعظ و نصیحت کی انہیں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے اور انہیں شوہروں کی اطاعت کرنے اور صدقہ کرنے کا حکم دیا آپ نے ارشاد فرمایا : تم میں سے کچھ خواتین ایسی ہیں جو جنت میں داخل ہوں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو جمع کیا ( اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی ) اور تم میں سے زیادہ تر جہنم کا ایندھن ہوں گی ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو علیحدہ کیا ( اور پھر یہ بات ارشاد فرمائی ) ایک خاتون نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ کیوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیونکہ تم لعنت بکثرت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو اور بھلائی کے بارے میں ٹال مٹول سے کام لیتی ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی زید بن رفیع ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔