مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ امْرَأَةً وَحَمْلُهَا لِغَيْرِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو کسی ایسی عورت کے ساتھ صحبت کرتا ہے جس کا حمل کسی اور سے ہو
حدیث نمبر: 7602
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ دِينَارٍ مَوْلَى آلِ الزُّبَيْرِ قَالَ : أَخْبَرَنِي الثِّقَةُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ أَنْ يُوقَعَ عَلَى الْحَبَالَى وَقَالَ : " تَسْقِي زَرْعَ غَيْرِكَ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . وَيَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُ وَابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن سعید بن دینار ، جو آل زبیر کا غلام ہے وہ بیان کرتے ہیں : ایک ثقہ شخص نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ غزوہ خبیر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاملہ عورتوں کے ساتھ صحبت کرنے سے منع کر دیا تھا آپ نے ارشاد فرمایا تھا : کیا تم کسی دوسرے کے کھیت کو سیراب کرو گے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ یحیی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ابن ابوزیاد نامی راوی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔