مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ حَائِضًا . باب: اس شخص کا بیان ، جو حیض والی عورت کے ساتھ صحبت کرے
حدیث نمبر: 7597
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ وَطِئَ امْرَأَةً وَهِيَ حَائِضٌ فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ فَأَصَابَهُ جُذَامٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَقَالَ الذَّهَبِيُّ : قَدْ حَمَلَ النَّاسُ عَنْهُ . وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص حیض والی عورت کے ساتھ صحبت کرتا ہے اگر ان دونوں کے نصیب میں اولاد ہو ، اور اسے جذام لاحق ہو جائے ، تو وہ شخص صرف اپنے آپ کو ہی ملامت کرے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔
امام ذہبی کہتے ہیں : لوگوں نے اس پر تنقید کی ہے ، اور وہ مقارب الحدیث ہے ۔