حدیث نمبر: 7585
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : مَا خَلُصْتُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِلَّا بِقَيْنَةٍ أُرِيدُ بِهَا السُّوقَ ، وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْهَا ؟ قَالَ : " جَاءَهَا مَا قُدِّرَ لَهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : مشرکین میں سے مجھے ( مال غنیمت کے حصے میں ) صرف ایک لڑکی ملی ہے ، جسے میں بازار میں فروخت کرنا چاہتا ہوں ، کیا میں اس سے عزل کر لوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کے پاس وہ چیز آ جائے گی جو اس کے نصیب میں لکھی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے ، اور وہ ضعیف ہے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7585
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2370)»