مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ . باب: عزل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7576
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ أَنَّهُمْ كَانُوا يَتَحَدَّثُونَ فِي الْعَزْلِ فَسَمِعَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " إِنَّكُمْ لَتَفْعَلُونَهُ ؟ " قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : " أَوْلَمَ تَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَخْلُقْ نَسَمَةً هُوَ بَارِئُهَا إِلَّا وَهِيَ كَائِنَةٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگ عزل کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی بات چیت سنی آپ ان کے پاس تشریف لائے ، اور آپ نے ارشاد فرمایا : کیا تم لوگ ایسا کرتے ہو ۔ انہوں نے عرض کی : جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے جس بھی جان کو پیدا کرنا ہے وہ پیدا ہو کے رہے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے ، اور وہ جمہور کے نزدیک متروک ہے یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔