مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ وَاللَّهْوِ وَالنِّثَارِ . باب: نکاح کا اعلان کرنا ، شادی کا گانا ( کھانے کی چیز ) نچھاور کرنا
حدیث نمبر: 7536
وَعَنْ زَوْجِ ابْنَةِ أَبِي لَهَبٍ قَالَ : دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ تَزَوَّجْتُ ابْنَةَ أَبِي لَهَبٍ فَقَالَ : " هَلْ مِنْ لَهْوٍ ؟ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَعْبَدُ بْنُ قَيْسٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
ابولہب کی بیٹی کے شوہر بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، جب ابولہب کی بیٹی کے ساتھ میں نے شادی کی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا کوئی لہو ( شادی کا گانا ) ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معبد بن قیس ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔