مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلِيِّ وَالشُّهُودِ . باب: ولی اور گواہوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7520
وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْبَغَايَا اللَّاتِي يُزَوِّجْنَ أَنْفُسَهُنَّ ، لَا يَجُوزُ نِكَاحٌ إِلَّا بِوَلِيٍّ وَشَاهِدَيْنِ وَمَهْرٍ مَا قَلَّ أَوْ كَثُرَ " . ¤ وَفِي إِسْنَادِهِمَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
یہ روایت ، امام طبرانی نے معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” فاحشہ عورتیں ، اپنی شادی خود کرتی ہیں ، ولی ، دو گواہوں اور مہر کے بغیر نکاح درست نہیں ہوتا ، خواہ وہ ( مہر ) کم ہو یا زیادہ ہو “ ۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے اور وہ متروک ہے ۔