مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ أَيِّ يَوْمٍ يَكُونُ التَّزْوِيجُ . باب: کون سے دن شادی کرنی چاہیے ؟
حدیث نمبر: 7509
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : يَوْمُ الْأَحَدِ يَوْمُ عُرْسٍ وَبِنَاءٍ . وَيَوْمُ الِاثْنَيْنِ يَوْمُ السَّفَرِ وَيَوْمُ الثُّلَاثَاءِ يَوْمُ الدَّمِ وَيَوْمُ الْأَرْبِعَاءِ يَوْمُ أَخْذٍ وَلَا عَطَاءَ فِيهِ ، وَيَوْمُ الْخَمِيسِ يَوْمُ دُخُولٍ عَلَى السُّلْطَانِ وَيَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمُ تَزْوِيجٍ وَبَاءَةٍ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اتوار کا دن شادی اور رخصتی کا دن ہے ، پیر کا دن سفر کا دن ہے ، منگل کا دن خون کا دن ہے ، بدھ کا دن وصولی کا دن ہے ، ادائیگی کا دن نہیں ہے ، جمعرات کا دن حاکم وقت کے پاس جانے کا دن ہے ، اور جمعہ کا دن شادی بیاہ کا دن ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن العلاء ہے اور وہ متروک ہے ۔