حدیث نمبر: 7482
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرَ خِطْبَتِهَا وَتَيْسِيرَ صَدَاقِهَا وَتَيْسِيرَ رَحِمَهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ فِيهِمَا : عَنْ عُرْوَةَ : فَأَقُولُ : " إِنَّ مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِهَا أَنْ يَكْثُرَ صَدَاقُهَا " . ¤ وَفِي إِسْنَادِهِ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عورت کی برکت میں ، یہ بات شامل ہے کہ اُسے نکاح کا پیغام دینا آسان ہو ، اس کا مہر دینا آسان ہو ، اور اس کا رحم آسان ہو ( یعنی وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو ) “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، انہوں نے ان دونوں روایات میں یہ بات نقل کی ہے : عروہ کے حوالے سے منقول ہے ، عروہ کہتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں : عورت کی سب سے پہلی نحوست یہ ہے کہ اس کا مہر زیادہ ہو ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی اسامہ بن زید بن اسلم ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب النكاح / حدیث: 7482
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (469) اخرجه احمد فى المسند (77/6)»