مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِئْمَارِ . باب: مرضی معلوم کرنا
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ وَإِذْنُهَا الصُّمُوتُ . وَالثَّيِّبُ تُصِيبُ مِنْ أَمْرِهَا مَا لَمْ تَدْعُ إِلَى سَخْطَةٍ ، فَإِنْ دَعَتْ إِلَى سَخْطَةٍ ، وَكَانَ أَوْلِيَاؤُهَا يَدْعُونَ إِلَى رِضًا رُفِعَ ذَلِكَ إِلَى السُّلْطَانِ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : قُلْتُ لِعِيسَى بْنِ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ : آخِرُ الْحَدِيثِ مِنْ حَدِيثِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : هَكَذَا أَنْبَأَنَا الْأَوْزَاعِيُّ . وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِبْرَاهِيمَ بْنَ مُرَّةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” کنواری کی شادی ، اُس وقت تک نہ کی جائے گی ، جب تک اس کی مرضی معلوم نہ کی جائے ، اس کی مرضی اس کی خاموشی ہو گی اور ثیبہ عورت ، اپنی مرضی کے مطابق عمل کرے گی ، جبکہ وہ کسی ناراضگی کی طرف نہ جاتی ہو ، لیکن اگر وہ کسی ناراضگی کی طرف جا رہی ہو ، اور اس کے اولیاء اسے رضا مندی کی طرف لے جا رہے ہوں ، تو پھر معاملہ سلطان کے سامنے پیش کیا جائے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں : میں نے عیسیٰ بن یونس بن اسحاق سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول وہ آخری حدیث کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : امام اوزاعی نے اسی طرح بیان کیا ہے ، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابراہیم بن مرہ کا معاملہ مختلف ہے ، ویسے وہ ثقہ ہے ۔