مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ الْكَفَاءَةِ . باب: کفو (کفاءۃ) (نکاح میں فریقین یعنی شوہر اور بیوی کا برابری، ہمسری اور جوڑ ہونے) کا بیان
وَعَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ ذَهَبَ مَعَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ يَخْطُبُ [ عَلَيْهِ ] امْرَأَةً مِنْ بَنِي لَيْثٍ فَدَخَلَ فَذَكَرَ فَضْلَ سَلْمَانَ وَسَابِقَتَهُ وَإِسْلَامَهُ وَذَكَرَ أَنَّهُ يَخْطُبُ إِلَيْهِمْ فَتَاتَهُمْ فُلَانَةَ فَقَالُوا : أَمَّا سَلْمَانُ فَلَا نُزَوِّجُهُ ، وَلَكِنَّا نُزَوِّجُكَ . فَتَزَوَّجَهَا ، ثُمَّ خَرَجَ . فَقَالَ : إِنَّهُ قَدْ كَانَ شَيْءٌ ، وَإِنِّي أَسْتَحِي أَنْ أَذْكُرَ ذَلِكَ . قَالَ : وَمَا ذَاكَ ؟ فَأَخْبَرَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ بِالْخَبَرِ فَقَالَ سَلْمَانُ : أَنَا أَحَقُّ أَنْ أَسْتَحِيَ مِنْكَ أَنْ أَخْطُبَهَا ، وَكَانَ اللَّهُ قَدْ قَضَاهَا لَكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ثَابِتًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَلْمَانَ ، وَلَا مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ . ¤ثابت بنانی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ گئے ، تاکہ ان کے لئے بنولیث سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو شادی کا پیغام دیں ، وہ میزبان کے گھر میں داخل ہوئے ، انہوں نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی فضیلات کا اُن کی سبقت کا ان کے اسلام کا ذکر کیا ، اور یہ بات بیان کی : وہ ان لوگوں کے ہاں فلاں خاتون کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں ، تو ان لوگوں نے کہا: جہاں تک سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا تعلق ہے ، تو ہم ان کے ساتھ شادی نہیں کروائیں گے ، البتہ ہم آپ کے ساتھ شادی کروا دیتے ہیں تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اس ( خاتون ) کے ساتھ شادی کر لی ، پھر وہ وہاں سے نکلے اور انہوں نے فرمایا : یہ ایسی صورت حال ہے کہ میں اس کا ذکر کرتے ہوئے شرما رہا ہوں ، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ کیوں ؟ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے انہیں پوری صورت حال بتائی تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ مجھے آپ سے شرم آنی چاہیے کہ میں نے اس عورت کو شادی کا پیغام دیا تھا ، جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسے آپ کے مقدر میں لکھ دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ ثابت نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے یا سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔