مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ بَيَانُ مَا نُهِيَ عَنِ الْجَمْعِ بَيْنَهُنَّ مِنَ النِّسَاءِ . باب: کن خواتین کو ( نکاح میں ) جمع کرنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 7382
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا ، وَلَا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عورت اور اس کی پھوپھی کو ، یا عورت اور اس کی خالہ کو ( نکاح میں ) جمع نہیں کیا جائے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں ، جن کے نام بیان نہیں کیے گئے ہیں ۔