مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ تَزْوِيجِ الْأَقَارِبِ . باب: رشتے داروں میں شادی کرنا
حدیث نمبر: 7353
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَرْجِعُوا حَرَّابِينَ وَحَتَّى يَعْمِدَ الرَّجُلُ إِلَى النَّبَطِيَّةِ فَيَتَزَوَّجُهَا عَلَى مَعِيشَةٍ وَيَتْرُكُ بِنْتَ عَمِّهِ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی ، جب تک تم دوبارہ جنگجو ( یا لٹیرے ) نہیں ہو جاؤ گے ، یہاں تک کوئی شخص کسی نبطی عورت کی طرف جائے گا اور اس کے ساتھ شادی کر لے گا ، اور اپنی چچازاد کو چھوڑ دے گا اور اس کی طرف نہیں دیکھے گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے ۔