مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ تَزْوِيجِ الْوَلُودِ . باب: اولاد پیدا کرنے والی عورت کے ساتھ شادی کرنا
حدیث نمبر: 7338
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " انْكِحُوا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ ، فَإِنِّي أُبَاهِي بِهِمُ الْأُمَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ حُيَيْ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعَافِرِيُّ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی عورتوں کے ساتھ نکاح کرو ! کیونکہ قیامت کے دن ، میں دیگر امتوں کے سامنے اُن لوگوں پر فخر کروں گا“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حیی بن عبداللہ معافری ہے ، اس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔