مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاخْتِصَاءِ . باب: خصی ہو جانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7319
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : جَاءَ شَابٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي فِي الْخِصَاءِ . قَالَ : " صُمْ وَاسْأَلِ اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ رَجُلٍ عَنْ جَابِرٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک نوجوان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے خصی ہونے کی اجازت دیجیے ! آپ نے فرمایا : تم روزہ رکھو ! اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو ! “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک شخص کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔