مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب النكاح— نکاح کے بارے میں روایات
بَابُ الْحَثِّ عَلَى النِّكَاحِ وَمَا جَاءَ فِي ذَلِكَ باب: نکاح کی ترغیب دینا اور اس بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 7305
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ سَعْدٍ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَحَبَّ فِطْرَتِي فَلْيَسْتَنَّ بِسُنَّتِي وَمِنْ سُنَّتِي النِّكَاحُ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِنْ كَانَ عُبَيْدُ بْنُ سَعْدٍ صَحَابِيٌّ وَإِلَّا فَهُوَ مُرْسَلٌ .
محمد محی الدین
سیدنا عبید بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ان تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان پہنچا ہے : آپ نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص میری فطرت سے محبت رکھتا ہے ، اُسے میری سنت کی پیروی کرنی چاہیے اور میری سنت میں نکاح کرنا شامل ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اگر سیدنا عبید بن سعد رضی اللہ عنہ صحابی ہیں ، ورنہ
یہ روایت ” مرسل “ ہے ۔