مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً . باب: اس شخص کا بیان ، جو کسی مومن گردن ( یعنی غلام یا کنیز ) کو آزاد کرتا ہے
حدیث نمبر: 7257
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً ، فَإِنَّهُ يَجْرِي مِنْ كُلِّ عُضْوٍ أَوْ يُحَرِّرُ مِنْ كُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَبُو حَرِيزٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص مومن گردن ( یعنی غلام ) کو آزاد کرتا ہے ، تو یہ چیز اس کے ہر عضو میں جاری ہوتی ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) تو وہ اس کے ہر ایک عضو کو جہنم سے آزاد کروا دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوحریز ہے ، جسے ابن حبان نے ، اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ، جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔