مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً . باب: اس شخص کا بیان ، جو کسی مومن گردن ( یعنی غلام یا کنیز ) کو آزاد کرتا ہے
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ ضَمَّ يَتِيمًا بَيْنَ أَبَوَيْنِ مُسْلِمَيْنِ إِلَى طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ حَتَّى يَسْتَغْنِيَ عَنْهُ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ ، وَمَنْ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا كَانَ فِكَاكَهُ مِنَ النَّارِ يُجْزِئُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَقَدْ ضُعِّفَ . ¤سیدنا مالک بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص ، مسلمان ماں باپ کے کسی یتیم بچے کو اپنے کھانے اور پینے میں شریک کر لے ، جب تک وہ اس سے بے نیاز نہیں ہو جاتا ، اس شخص کے لئے لازمی طور پر جنت واجب ہو جائے گی ، اور جو شخص کسی مسلمان کو آزاد کر دے ، تو وہ آزاد ہونے والا غلام ) اس شخص کے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بن جائے گا ، اس ( آزاد ہونے والے غلام ) کا ہر ایک عضو اس ( آزاد کرنے والے شخص ) کے ہر ایک عضو کا کفارہ بن جائے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے ، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے ۔