مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً . باب: اس شخص کا بیان ، جو کسی مومن گردن ( یعنی غلام یا کنیز ) کو آزاد کرتا ہے
حدیث نمبر: 7253
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً فَهِيَ فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا قَيْسًا الْجُذَامِيَّ ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی مومن گردن ( یعنی غلام یا کنیز ) کو آزاد کرتا ہے ، تو یہ اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا باعث بن جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے ، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف قیس جذامی کا معاملہ مختلف ہے ، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے ۔