مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ . باب: غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
حدیث نمبر: 7230
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ صَدَقَةٍ أَفْضَلَ مِنْ صَدَقَةٍ تُصُدِّقَ بِهَا عَلَى مَمْلُوكٍ عِنْدَ مَلِيكِ سُوءٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوئی بھی صدقہ ، اس صدقہ سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا ، جو کسی ایسے غلام کو دیا جائے ، جو کسی برے مالک کے پاس ہو“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔