حدیث نمبر: 7223
قَالَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى أَبَا ذَرٍّ فَتًى فَقَالَ : " أَطْعِمْهُ مِمَّا تَأْكُلُ وَاكْسُهُ مِمَّا تَلْبَسُ " . وَكَانَ لِأَبِي ذَرٍّ ثَوْبٌ فَشَقَّهُ فَاتَّزَرَ نِصْفَهُ وَأَعْطَى الْغُلَامَ نَصِفَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا لِي أَرَى ثَوْبَكَ هَكَذَا ؟ " قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ قُلْتَ : " أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ " . قَالَ : " نَعَمْ " . قُلْتُ : أَعْتَقْتُهُ . قَالَ : " أَجَرَكَ اللَّهُ يَا أَبَا ذَرٍّ " . ¤ وَمَدَارُ الْحَدِيثِ عَلَى أَبِي غَالِبٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَقَدْ ضُعِّفَ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک نوجوان دیا اور فرمایا : اسے اُس چیز میں سے کھلانا جس کو تم کھاتے ہو ، اور اس میں سے پہنانا جو تم پہنتے ہو ، سیدنا ابوذر غفاری کا ایک کپڑا تھا ، انہوں نے اسے چیرا اور اس کے نصف حصے کا تہبند بنا لیا اور نصف حصہ اس غلام کو دے دیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا وجہ ہے ؟ میں تمہارے کپڑے کو اس طرح دیکھ رہا ہوں ؟ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ اسے اُس چیز میں سے کھلانا ، جو تم کھاتے ہو اور اسے اُس چیز میں سے پہنانا ، جو تم پہنتے ہو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! تو میں نے عرض کی : میں نے اس کو آزاد کر دیا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے ابوذر ! اللہ تعالیٰ تمہیں اجر دے گا ۔ اس روایت کا مدار ابوغالب پر ہے اور وہ ثقہ ہے ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العتق / حدیث: 7223
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8104)»