مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العتق— غلام آزاد کرنے کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنْ حَبْسِ الرَّقِيقِ باب: حبشی غلام رکھنے کا مکروہ ہونا
حدیث نمبر: 7205
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : ذُكِرَ السُّودَانُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " دَعُونِي مِنَ السُّودَانِ ، فَإِنَّ الْأَسْوَدَ لِبَطْنِهِ وَفَرْجِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغلَابيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُعْتَبَرُ بِحَدِيثِهِ إِذَا رَوَى عَنْ ثِقَةٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سیاہ فام افراد کا ذکر کیا گیا ، تو آپ نے فرمایا : سیاہ فام لوگوں کے حوالے سے مجھے رہنے دو ! کیونکہ سیاہ فام شخص صرف اپنے پیٹ اور اپنی شرمگاہ کا ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زکریا غلابی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : جب یہ کسی ثقہ راوی سے روایت کرے ، تو اس کی روایت کا اعتبار کیا جائے گا ۔