مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الوصايا— وصیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ الْوَصِيَّةُ إِلَى أَهْلِ الْخَيْرِ . باب: اہل خیر کے بارے میں وصیت کرنا
حدیث نمبر: 7104
عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ، وَالْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ، وَمُطِيعَ بْنَ الْأَسْوَدِ أَوْصَوْا إِلَى الزُّبَيْرِ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ، سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا مطیع بن اسود رضی اللہ عنہ نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو اپنا وصی بنایا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔