مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الوصايا— وصیتوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَوْصَى بِسَهْمٍ مِنْ مَالِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنے مال کے ایک حصے کے بارے میں وصیت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7098
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا أَوْصَى لِرَجُلٍ بِسَهْمٍ مِنْ مَالِهِ فَجَعَلَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّدُسَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک شخص نے اپنے مال کے ” ایک حصے “ کے بارے میں اس شخص کے لئے وصیت کر دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ” حصے “ کو ” چھٹا حصہ “ قرار دیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔