مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَعَانَ فِي خُصُومَةٍ . باب: اس شخص کا بیان ، جو خصومت میں مدد کرتا ہے
حدیث نمبر: 7064
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ شُرَحْبِيلَ أَحَدِ بَنِي أَشْجَعَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ لِيُعِينَهُ ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ ظَالِمٌ ، فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْإِسْلَامِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَيَّاشُ بْنُ مُؤْنِسٍ ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اوس بن شرحبیل رضی اللہ عنہ ، جن کا تعلق بنوا شجع سے ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص کسی ظالم کے ساتھ چل کے جانا ہے ، تاکہ اس کی مدد کرے ، جبکہ وہ یہ جانتا ہو کہ وہ شخص ظالم ہے ، تو وہ اسلام سے نکل جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیاش بن مونس ہے میں نے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے ، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔