مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَعَانَ فِي خُصُومَةٍ . باب: اس شخص کا بیان ، جو خصومت میں مدد کرتا ہے
حدیث نمبر: 7063
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَعَانَ ظَالِمًا بِبَاطِلٍ لِيَدْحَضَ بِهِ حَقًّا ، فَقَدْ بَرِئَ مِنْ ذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ : حَنَشٌ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَزَعَمَ أَبُو مِحْصَنٍ أَنَّهُ شَيْخُ صِدْقٍ ، وَفِي إِسْنَادِ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ سَعِيدُ بْنُ رَحْمَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ظالم کی باطل چیز میں مدد کرتا ہے ، تاکہ اس کے ذریعے حق کو پرے کر دے ، تو وہ اللہ کے ذمہ اور اس کے رسول کے ذمہ سے لاتعلق ہو جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں نے کتابوں میں نقل کی ہے ، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی حنش ہے اور وہ متروک ہے ، ابومحصن کا یہ گمان ہے کہ وہ سچا بزرگ ہے ، معجم صغیر اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی سعید بن رحمہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔