حدیث نمبر: 705
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ بَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَتَذَاكَرُ ، يَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ ، وَيَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّمَا يُفْقَأُ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ ، فَقَالَ : " يَا هَؤُلَاءِ ، بِهَذَا بُعِثْتُمْ أَمْ بِهَذَا أُمِرْتُمْ ؟ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس بیٹھے ہوئے بحث کر رہے تھے ، ایک شخص ایک آیت دلیل کے طور پر پیش کرتا تھا ، دوسرا شخص دوسری آیت دلیل کے طور پر پیش کرتا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس باہر تشریف لائے ، تو یوں محسوس ہو رہا تھا ، جیسے آپ کے چہرے پر انار کا رس انڈیل دیا گیا ہو ( یعنی غصے کی شدت کی وجہ سے آپ کا چہرہ مبارک انتہائی سرخ ہو رہا تھا ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! کیا تمہیں اس بات کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے ؟ یا تمہیں اس بات کا حکم دیا گیا ہے ؟ تم میرے بعد دوبارہ کافر نہ ہو جانا ! کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑاتے پھرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اور امام بزار نے نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب العلم / حدیث: 705
درجۂ حدیث محدثین: إسناده رواہ
تخریج حدیث «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 45/6 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 8470 اورده المؤلف فى كشف الاستار 179»