حدیث نمبر: 7037
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ شَهِدَ شَهَادَةً يُسْتَبَاحُ بِهَا مَالُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَيَسْفِكُ بِهَا دَمًا ، فَقَدْ أَوْجَبَ النَّارَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَالْبَزَّارُ وَزَادَ : " وَمَنْ شَرِبَ شَرَابًا حَتَّى يَذْهَبَ عَقْلُهُ الَّذِي رَزَقَهُ اللَّهُ ، فَقَدْ أَتَى بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْكَبَائِرِ " . ¤ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ [ يَعْنِي ] كَتَمَ الشَّهَادَةَ اجْتَاحَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ " . ¤ وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ . وَفِيهِ حَنَشٌ وَاسْمُهُ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَزَعَمَ أَبُو مِحْصَنٍ أَنَّهُ شَيْخُ صِدْقٍ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کوئی ایسی گواہی دے ، جس کے ذریعے کسی مسلمان شخص کا مال مباح کیا جا رہا ہو ، یا اس کی وجہ سے اس کا خون بہایا جا رہا ہو ، تو وہ شخص جہنم کو واجب کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” جو شخص شراب پیئے ، یہاں تک کہ اس کی وہ عقل رخصت ہو جائے ، جو اللہ تعالی نے اسے عطا کی ہے ، تو ایسا شخص کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ کا مرتکب ہوتا ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” جو شخص ( یعنی ) گواہی کو چھپاتا ہے اور اس کے ذریعے مسلمان کا مال ہتھیا لیتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ باقی روایت حسب سابق ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی حنش ہے ، جس کا نام حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے اور ابومحصن کا یہ گمان ہے کہ وہ سچا بزرگ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأحكام / حدیث: 7037
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1356) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2751)»