مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب العلم— علم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْمُعْضِلَاتِ وَالْمُشْكِلَاتِ . باب: پیچیدہ اور مشکل مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 701
وَعَنْ ثَوْبَانَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " " سَيَكُونُ أَقْوَامٌ مِنْ أُمَّتِي يَتَعَاطَوْنَ فِقْهًا وَهُوَ عَضَلُ الْمَسَائِلِ ، أُولَئِكَ شِرَارُ أُمَّتِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میری امت میں عنقریب کچھ ایسے لوگ آئیں گے ، جو ایک دوسرے کو فقہ کی تعلیم دیں گے اور وہ صرف پیچیدہ مسائل کا نام ہو گا ، وہ لوگ میری اُمت کے بدترین لوگ ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیع ہے اور وہ متروک ہے ۔