مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأحكام— احکام کے بارے میں روایات
بَابُ اجْتِهَادِ الْحَاكِمِ . باب: حاکم ( یعنی قاضی ) کا اجتہاد کرنا
وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ : فَرَجُلٌ قَضَى فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ الْجَنَّةُ ، وَرَجُلٌ قَضَى فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ الْجَنَّةُ ، وَرَجُلٌ قَضَى بِجَوْرٍ فَفِي النَّارِ " . ¤ قُلْتُ : رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ : " الْقُضَاةُ ثَلَاثَةٌ : قَاضٍ فِي الْجَنَّةِ وَقَاضِيَانِ فِي النَّارِ " فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں ، ایک وہ شخص ہے ، جو فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لیتا ہے اور درست فیصلہ دیتا ہے ، تو اسے جنت نصیب ہو گی ، اور ایک وہ شخص ہے ، جو فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لیتا ہے اور غلطی کر جاتا ہے ، اسے بھی جنت نصیب ہو گی اور ایک وہ شخص ہے ، جو ظلم کے مطابق فیصلہ دیتا ہے ، تو وہ جہنم میں جائے گا “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے ایک صحابی کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے : ” قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں ، ایک قسم کا قاضی جنت میں جائے گا اور دو قسم کے قاضی جہنم میں جائیں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔