حدیث نمبر: 6987
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ أَمِيرِ عَشِيرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ إِلَّا الْعَدْلُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " حَتَّى يَفُكَّ عَنْهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوبِقَهُ الْجَوْرُ " . ¤ وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْخِلَافَةِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو بھی شخص دس آدمیوں کا امیر ہو گا ، تو جب اسے قیامت کے دن لایا جائے گا ، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے اور صرف عدل ہی اُسے چھڑوا سکے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” یا عدل اُسے چھڑوا دے گا ، یا ظلم اسے ہلاکت کا شکار کروا دے گا “ ۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں ، جو خلافت سے متعلق باب میں آئیں گے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأحكام / حدیث: 6987
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6629,6614,6570) اخرجه احمد فى المسند (431/2)»