مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابُ إِبْرَارِ الْقَسَمِ . باب: قسم پوری کروانا
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عَائِشَةَ فَجَاءَتْهَا جَارِيَةٌ لَهَا أَوْ مَوْلَاةٌ بِقَدِيدٍ ، فَقَالَتْ : كُلِي هَذِهِ يَا سَيِّدَتِي ، فَقَدْ أَعْجَبَنِي طِيبُهَا . فَقَالَتْ : أَخِّرِيهَا عَنِّي . فَأَقْسَمَتْ عَلَيْهَا ، فَقَالَتْ : أَخِّرِيهَا عَنِّي . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنْ أَحْنَثْتِيهَا كَانَ عَلَيْكِ إِثْمُهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ . ¤سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سید عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھے ، ان کی کنیز ان کے پاس ” قدید “ لے کے آئی ، اس نے کہا: اے میری مالکن ! آپ اسے کھائیں کیونکہ مجھے اس کی خوشبو پسند آئی ہے ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تم ابھی مجھے اس سے دور رکھو ، اس کنیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو قسم دی ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تم اسے مجھ سے دور رکھو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم اس کی قسم توڑواتی ہو ، تو پھر اس کا گناہ تم پر ہو گا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے ، بعض حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔