مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابُ الْوَرِعِ وَالْخَوْفِ مِنَ الْحَلِفِ . باب: حلف اٹھانے سے پرہیز کرنا اور خوف زدہ ہونا
حدیث نمبر: 6923
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّهُ افْتَدَى يَمِينَهُ بِعَشَرَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ ، ثُمَّ قَالَ : وَرَبِّ هَذِهِ الْكَعْبَةِ لَوْ حَلَفْتُ حَلَفْتُ صَادِقًا إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ افْتَدَيْتُ بِهِ يَمِينِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے اپنی قسم کی جگہ دس ہزار درہم فدیہ کے طور پر دیدیے تھے اور پھر یہ بات بیان کی تھی : رب کعبہ کی قسم ! اگر میں حلف اٹھاتا تو سچا ہوتا لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے ، جسے میں نے اپنی قسم کی جگہ فدیہ کے طور پر دے دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔