مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ يَمِينًا كَاذِبَةً يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا . باب: اس شخص کا بیان ، جو جھوٹی قسم اٹھاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے مال ہتھیا لے
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ بِيَمِينِهِ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَإِنْ شَيْءٌ يَسِيرٌ ؟ قَالَ : " وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا سُفْيَانَ بْنَ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ ، وَرَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الصَّحِيحِ ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ . ¤سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے : ” جو شخص اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا مال ہتھیا لے ، اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے اور اس کے لئے جہنم کو واجب کر دیتا ہے ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگرچہ وہ مسواک ہی کیوں نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ ابوسفیان بن جابر بن عتیک کا معاملہ مختلف ہے ، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے ، اہل ” صحیح “ میں سے ایک سے زیادہ افراد نے اس سے روایات نقل کی ہیں ، اور کسی نے ان کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے ۔