مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ يَمِينًا كَاذِبَةً يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا . باب: اس شخص کا بیان ، جو جھوٹی قسم اٹھاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے مال ہتھیا لے
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ ، إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ . وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُونَ فُجَّارًا فَتَنْمُوا أَمْوَالُهُمْ وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا وَصَلُوا أَرْحَامَهُمْ . وَإِنَّ أَعْجَلَ الْمَعْصِيَةِ عُقُوبَةً الْبَغْيُ وَالْيَمِينُ الْغَمُوسِ تُذْهِبُ الْمَالَ وَتُثْقِلُ فِي الرَّحِمِ وَتَذَرُ الدِّيَارَ بِلَاقِعَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو الدَّهْمَاءِ الْأَصْعَبُ وَثَّقَهُ النَّفِيلِيُّ ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس اطاعت کا سب سے جلدی ثواب ملتا ہے ، وہ صلہ رحمی ہے ، جس اطاعت کا سب سے جلدی ثواب ملتا ہے وہ صلہ رحمی ہے اور بعض اوقات کسی گھرانے کے لوگ گناہگار ہوتے ہیں ، اُن کے مال زیادہ ہوتے ہیں ان کی تعداد زیادہ ہوتی جاتی ہے ، جبکہ وہ صلہ رحمی کرتے ہیں ، اور جس گناہ کی سب سے زیادہ جلدی سزا ملتی ہے ، وہ سرکشی اور جھوٹی قسم ہے ، جو مال لے جاتی ہے ، اور رحم کو بوجھل کر دیتی ہے اور آبادیوں کو برباد کر دیتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابودھماء اصعب ہے ، جس نفیلی نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔