مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأيمان والنذور— قسموں اور نذروں کے بارے میں روایات
بَابٌ بِمَاذَا يُحْلَفُ ؟ وَالنَّهْيِ عَنِ الْحَلِفِ بِغَيْرِ اللَّهِ . باب: کس چیز کے ذریعے حلف اٹھایا جائے اور غیراللہ کے نام پر حلف اٹھانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 6900
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : لَا تَحْلِفُوا بِحَلِفِ الشَّيْطَانِ أَنْ يَقُولَ أَحَدُكُمْ : وَعِزَّةِ اللَّهِ . وَلَكِنْ قُولُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ : [ اللَّهُ ] رَبُّ الْعِزَّةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تم شیطان کے حلف کے مطابق حلف نہ اٹھاؤ کہ تم میں سے کوئی ایک شخص یہ کہے : اللہ کی عزت کی قسم ہے ، بلکہ تم اس طرح کہو جس طرح اللہ نے فرمایا : ہے : اللہ رب العزت ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن مسعودی ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔