حدیث نمبر: 6867
وَعَنْ طَالِبِ بْنِ سُلْمَى بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ : حَدَّثَنِي بَعْضُ أَهْلِي أَنَّ جَدِّي حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ شَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي خُطْبَةٍ، فَقَالَ : " أَلَا إِنَّ أَمْوَالَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْبَلَدِ فِي هَذَا الْيَوْمِ . أَلَا فَلَا أَعْرِفَنَّكُمْ تَرْجِعُونَ بِعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ . أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ ، وَإِنِّي لَا أَدْرِي أَنْ أَلْقَاكُمْ أَبَدًا بَعْدَ الْيَوْمِ اللَّهُمَّ اشْهَدْ عَلَيْهِمْ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَطَالِبٌ وَشَيْخُهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ . ¤ وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الْفِتَنِ ، وَغَيْرِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین

طالب بن سلمیٰ بن عاصم بن حکم بیان کرتے ہیں : میرے اہل خانہ میں سے کسی نے مجھے یہ بات بتائی کہ میرے دادا نے ان لوگوں کو یہ بات بتائی تھی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ میں موجود تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” خبردار ! تمہارے اموال ، تمہاری جانیں ایک دوسرے کے لئے قابل احترام ہیں ، جس طرح اس دن میں ، یہ شہر قابل احترام ہے ، خبردار ! میں تم لوگوں کو ایسی حالت میں نہ پاؤں ، کہ تم میرے بعد دوبارہ کافر بن جاؤ اور ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو خبردار ! تم میں سے موجود شخص غیر موجود تک تبلیغ کر دے ، مجھے نہیں معلوم ہو سکتا ہے آج کے دن کے بعد میری تم سے ملاقات نہ ہو ، اے اللہ ! ان لوگوں پر گواہ ہو جا ، اے اللہ ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، طالب نامی راوی اور اس کے استاد کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ، اس نوعیت کی دیگر احادیث ، فتنوں سے متعلق باب میں اور دیگر ابواب میں آگے آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البيوع / حدیث: 6867
درجۂ حدیث محدثین: هذا إسناد ضعيف فيه جهالة
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6832)»