مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے بارے میں روایات
بَابُ الْغَصْبِ وَحُرْمَةِ مَالِ الْمُسْلِمِ . باب: غصب کا بیان ، مسلمان کے مال کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 6859
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَأْخُذَ مَالَ أَخِيهِ بِغَيْرِ حَقٍّ ، وَذَلِكَ لِمَا حَرَّمَ اللَّهُ مَالَ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی کا مال ناحق طور پر حاصل کرے اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے مسلمان کے مال کو دوسرے مسلمان پر حرام قرار دیا ہے “ ۔